Monday , May 19 2025

سول ہسپتال حیدرآباد جونیئر ڈاکٹر آفتاب پُھل کا راج

حیدرآباد (نمائنده خصوصی  سندھ سماچار) سول ہسپتال حیدرآباد میں 17گریڈ کے جونیئر ڈاکٹر ڈاکٹر آفتاب پهل جا راج، کرپشن اور دیگر معاملات  سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب، تبادلہ کے افواہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جونیئر ڈاکٹر اپنا تبادلہ رکوانے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت کے ایک ریٹائرڈ بااثر بیوروکریٹ نے بھی اس حوالے سے کوششیں شروع کی ہوئی ہیں۔ اسپتال کے کروڑوں روپے کے وسائل دو سالوں سے بدعنوانی کی نذر کرنے میں ملوث مذکورہ جونیئر ڈاکٹر کا گزشتہ روز تبادلہ کردیا گیا تھا جس کو رکوانے کیلئے وہ سرگرم ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو بھاری پیشکشیں کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپتال میں دو سال کے دوران ادویات کی خریداری ، مشنری کی مرمت اور خوراک ،صحت و صفائی کے سامان کی خریداری سمیت دیگر مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئیں ، نگراں حکومت کے دور میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے 45کروڑ روپے کی ادویات کے جعلی بل بنائے جانے کی بھی تحقیقات کا حکم دیاتھا وہ بھی دو سال سے سرد خانے میں پڑی ہیں۔ سول اسپتال حیدرآباد جوکہ سند ھ کا دوسرا بڑا اسپتال ہے جس میں کی جانے والی کرپشن کی وجہ سے مریض ادویات ، بیشتر پتھالوجی ٹیسٹ، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین ، بہتر خوراک کی سہولیات سے محروم ہیں۔ حیدرآباد کے سیاسی، سماجی حلقوں اور اراکین اسمبلی و شہریوں نے صوبائی وزیر صحت ، چیف سیکریٹری اور صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں دو سال کے دوران کی جانے والی کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھی حیدرآباد سول اسپتال میں ادویات کی خریداری ، مشنری کی مرمت اور خوراک ،صحت و صفائی کے سامان کی خریداری میں بی ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے، ڈپٹی سیکریٹری صحت نے رابطہ کرنے پر کہا کہ  ڈاکٹر آفتاب   کے تبادلہ ہونے کا اس کو علم نہیں ہے، جبکہ سیکریٹری صحت سے رابطہ کرنے کے کوشش کے گئی مگر رابطہ نہیں ہوسکا۔

About admin

Check Also

سنڌ حڪومت، اسماعيل ڏاهري کي امڙ جي لاڏاڻي تي پي-رول تي آزاد نه ڪيو

نواب شاهه / لاڙڪاڻو ( خاص نمائندا  سنڌسماءَچار) مختلف مبينا ڪوڙن ڪيسن ۾ گرفتار اڳوڻي …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *