کراچي(مانيڻرنگ سنڌسماءَچار) بھارت نے پاکستان کے ساتھ کئی روز سے جاری سرحد پار جھڑپوں کے بعد کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری بیڑا پاکستان کی جانب روانہ کردیا. برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایٹمی قوت رکھنے والے ممالک ہیں، اور حالیہ پیش رفت سے کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی دہلی نے اپنا مغربی بیڑا شمالی بحیرہ عرب کے قریب منتقل کردیا ہے، جو کہ پاکستان کے سب سے بڑے بندرگاہی شہر کراچی کے حملے کی حد میں آچکا ہے.
رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں، جو پاکستانی ساحل سے تقریباً 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہیں.کچھ بحری جہاز روس کے تعاون سے تیار کیے گئے براہموس سپرسونک کروز میزائل سے لیس ہیں، جو 300 کلوگرام وزنی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور 500 میل دور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کراچی کو نشانہ بنایا گیا تو یہ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ کراچی بندرگاہ ملک کی 60 فیصد تجارت سنبھالتی ہے اور یہاں بحریہ کا ہیڈ کوارٹر بھی واقع ہے۔